ملتان(سپیشل رپورٹر)حلقہ این اے 154کے عوام نے سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کو گھیر لیا،زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش اور لوٹے لوٹے کے نعرے لگاتے رہے ، گزشتہ روز سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن جب اپنے آبائی حلقے میں گئے تو شہریوں نے انکو گھیر لیا اور لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے ،مظاہرین نے سکندر بوسن کو زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی اور سکندر بوسن کے ساتھیوں کو دھکے بھی دیئے اور کہا کہ ہمارے ووٹوں سے وزیر بنے اور 5سال شکل نہیں دکھائی، سکندر بوسن مشتعل مظاہرین کی منتیں کرتے رہے ،۔ اس موقع پر سکندر بوسن کے ساتھی مظاہرین سے جانے کی اپیل کرتے رہے اور کہتے رہے کہ سکندر بوسن بیمار ہیں آپ خیال کریں،مظاہرین نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ آپ ہمارے ساتھ حلقے کا دورہ کریں اور دیکھیں ہم 5 سال کس حال میں رہے ہیں۔