حافظ آباد، منڈی بہا ؤ الدین ،ساہیوال، وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگار)ساہیوال میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا، 99 آر سکس میں بھائی بشارت اور مبارک اپنے ڈیرہ پر بیٹھے تھے ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،وزیرآباد کے نواحی موضع کھیوے والی میں 6رکنی پنچایت کا فیصلہ خلاف آنے پر دو بھائیوں نے فائرنگ کرکے دوسرا سربراہ بھی قتل کر دیا، ایک سال قبل پہلے سربراہ ماسٹر منیر کو سکول جاتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا ، موقع کھیوے والی کا ظفر اﷲ بندے بیرون ملک بھجوانے کا کام کرتا ہے ، اڑھائی سال قبل ظفر اﷲ نے دو بھائیوں فیضان اور ذیشان کو سعودیہ بھجوایا، دونوں دو تین ماہ میں واپس آگئے اور پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا، ایف آئی اے میں درخواست دے دی، ایف آئی اے نے ظفر اللہ کو حراست میں لیا، 6 معززین پنچایت کے ثالث مقر ر ہوئے ، پنچایت نے فیضان اور ذیشان کا مطالبہ ناجائز قرار دیا اور ظفر اللہ کو رہا کرا لیا گیا، دونوں نے ایک ثالث ماسٹر منیر کو قتل کرنے کے بعد ایک سال بعد اسی پنچایت کے رکن فیاض کو قتل کردیا ۔ حافظ آبا دکے نواحی گاؤں حکیم والہ میں معمولی تنازع پر ڈنڈے سوٹوں کے وار کرکے ذوالفقار چنگڑ نے مبینہ طور پر اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈے سوٹوں سے وار کرکے اظہر عباس کو زخمی کردیا ، فیصل آباد ہسپتال پہنچ کر اظہر نے دم توڑ دیا، ملزمان فرار ہوگئے ۔ منڈی بہائوالدین میں خاوند نے تیز دھار آلہ سے بیوی کو قتل کر دیا ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پھالیہ کے نواحی موضع پاہڑیانوالی میں علی حیدر نے بد چلنی کے شبہ میں تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی ، دو بچوں کی ماں ، 25 سالہ ثوبیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم علی پور کا رہائشی ہے اور پاہڑیانوالی میں مچھلی کا کاروبار کرتا ہے ۔