اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ڈیڑھ سال میں ملکی قرضوں میں 11ہزار 114ارب روپے کا اضافہ ہوگیا مجموعی قرضوں کا بوجھ 40ہزار 993ارب روپے ہوگیا قرضے جی ڈی پی کے 94.1فیصد ہوگئے ۔سٹیٹ بینک نے قرضوں کی نئی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابقڈیڑھ سال میں قرضوں میں 11ہزار 114ارب روپے کا اضافہ ہوگیاہے ۔ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 40ہزار 993ارب روپے ہوگیا قرضے جی ڈی پی کے 94.1فیصد ہوچکے ہیں۔ڈیڑھ سال میں اندرونی قرضوں کے بوجھ میں 5ہزار 260ارب روپے کا اضافہ ہوااسی عرصے میں بیرونی قرضوں میں 3ہزار 198ارب روپے کا اضافہ ہواملک پردسمبر 2019تک اندرونی قرضوں کا بوجھ 21ہزار 676ارب روپے رہا جب کہبیرونی قرضوں کا بوجھ 10ہزار 993ارب روپے رہارواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں قرضوں میں 522ارب روپے کی کمی ہوئی۔