لاہور (اپنے رپورٹر سے )ایڈمنسٹرٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت تجاوزات کے خاتمہ اورشہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم کے تحت کارروائیاں کی گئیں ۔ اس دوران 8ٹرک سامان اور 18مویشی قبضہ میں لئے گئے ۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے شاہدرہ جی ٹی روڈ، بھاٹی چوک کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹورمیں ضبط شہ دسامان پر 3500وپے جرمانہ عائد کیا۔سمن آباد زون اسکواڈ نے کریم بلاک مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 6000روپے جرمانہ کیا ۔اچھرہ کے علاقہ سے 3مویشیوں کو قبضہ میں لے کر متعلقہ سٹور میں جمع کروادیااور 3000ہزار وپے جرمانہ کیا گیا۔واہگہ زون اسکواڈ نے کھیرا پل سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔بندروڈکے علاقہ سے 7مویشیوں کوشہری حدود سے باہر نکال دیا۔ نشتر زون اسکواڈ نے پرانا کاہنہ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹورمیں جمع کروا دیں ۔