روم (سپورٹس ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے اینڈی مرے کی ٹینس میں واپسی اٹالین اوپن سے ہوگی جہاں وہ صرف ڈبلز ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔ پہلے راؤنڈ میں 33 سالہ مرے اور 27 سالہ براڈی کی جوڑی کا مقابلہ آسٹریلیا کے میکس پورسیل اور لیوک سیویل سے ہوگا۔ مرے مارچ سے نہیں کھیلے ہیں، وہ دل کی تکلیف کے باعث میامی اوپن سے دستبردار ہوگئے تھے۔ سابق عالمی نمبر ایک کو آئندہ ہفتے جنیوا یا لیون میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے وائلڈ کارڈ کی امید ہے ۔