روم (سپورٹس ڈیسک) سان مورینو موٹو جی پی میں سپینش رائیڈر ماروریک وائنیلز نے پول پوزیشن میں برتری کی دھاک بٹھا دی‘ ورلڈ کلاس موٹر سائیکلسٹ مارک مارکوئز اور ویلنٹینو میں ٹکر ہوتے ہوتے بچ گئی۔ اطالوی موٹرسائیکلنگ ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے ۔تیز رفتاری اور توازن برقرار رکھنے کی کمال مہارت دکھائی، خطرناک موڑ کاٹنے پر رائیڈر نے خوب داد وصول کی، نوجوان موٹر سائیکل سوار ماوریک وائنیلز نے پول پوزیشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔سپینش رائیڈر مارک مارکوئز اور میزبان ملک کے ویلنٹینو روسی کی مقابلہ بازی نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔