کراچی(سٹاف رپورٹر)سانحہ کارساز کے شہدا کی12ویں برسی کل (18اکتوبر)ملک بھرمیں منائی جائے گی، پی پی مزار قائد پر جلسہ کریگی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب اور پیپلزپارٹی کی احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیراہتمام شہدا کی یاد میں قرآن خوانی ،سیمینارزاور اجتماعی دعا کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔