پشاور(سٹا ف رپورٹر)سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنا دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کو کمیشن میں نامزد کردیا ہے ، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے ہائیکورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا جس کے تحت گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔