ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس اعجاز شاہ کی سربراہی میں پولیس لائنز کے ریسٹ ہاؤس میں ہوا۔جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال کے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ اور اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دی۔تھانہ یوسف والا میں مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں گرفتار چھ ملزمان کے چالان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔ جے آئی ٹی 21 فروری کو چالان عدالت میں پیش کرے گی۔