ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان کے علاقہ حسن آباد میں سنگدل شخص کی جانب سے بیوی بچوں سمیت 9افراد کو فائرنگ کے بعد آگ لگانے کے معاملہ میں سامنے آیا ہے کہ بیوی اور سالی کی ڈانس پارٹی کی تصاویر قتل کا سبب بنیں،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور ریسکیو کے دیر سے پہنچنے کہ وجہ سے اتنی اموات ہوئیں، حسن آباد میں لعل دین اور ظفر دونوں بھائی رہائش پذیر تھے ، گھر ساتھ ساتھ تھے ، ظفر کے بیٹے اجمل کی شادی لعل دین کی بیٹی کرن سے ہوئی تھی ، اس کے چار بچے تھے ، اجمل سعودیہ میں درزی کا کام کرتا تھا، اجمل کی سالی روما نجی پارٹیوں میں رقص کرتی تھی، ایک ڈانس پارٹی میں رقص کرتے ہوئے اس کی بیوی کرن اور سالی روما کی تصاویر اس کے ایک دوست نے اسے وٹس ایپ پر بھجوائی، اجمل رمضان کے آخری عشرے میں ملتان آیا اور اپنی بیوی سے شدید جھگڑا کیا کہ روما سے تعلق ختم کردو ، وہ نہ مانی اور میکے چلی گئی، واردات والی رات وہ شمائل، بہن فرحت اور بھابھی انیلہ کے ساتھ مل کر سسرال داخل ہوا ، فائرنگ کرکے بیوی کرن، سالی صائمہ ، اس کے بیٹا ارسلان ،ساس تسلیم ، نائمہ اور صائمزخمی ہوکر گر پڑے ، سسر لعل دین، سالا علی رضا ،سالی روما مقامی کونسلر خدا بخش کے گھر داخل ہوئے تو اجمل ظفر اور شمائل نے پیچھا کیا اور سالی روما کو بھی مار دیا، آگ لگنے سے اجمل کی بیٹی مائرہ، بیٹا عادل چل بسے ، علی رضا کو اجمل نے اینٹوں سے مارا، شمائل اور دونوں خواتین فرار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق روما کے وحید نامی شخص سے تعلقات تھے ، واردات میں دو پستول استعمال ہوئے ، 5 خواتین اور بچے آتشزدگی اور دو بچے دم گھٹنے سے چل بسے ، اجمل کے سالے علی رضا نے مطالبہ کیا کہ اجمل کو سرعام پھانسی دی جائے ، 5 ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی، سی پی او ملتان کے مطابق اجمل کو تصاویر بھیجنے والے کی تلاش جاری ہے ۔ سی پی او ملتان عمران محمود نے روزنامہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے جس میں دہشت گردی،آگ لگانے ،قتل کی دفعات شامل ہیں۔