نیویارک(نیٹ نیوز)80 سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزامات میں گرفتار ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی ونسٹن اور ان کے سابق فلم سٹوڈیو بورڈ نے 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز میں متاثرین کے ساتھ تصفیہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہاروی ونسٹن نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے والے افراد سے 25 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا جس کے تحت وہ کوئی غلط کام قبول کریں گے اور نہ ہی کوئی اور جرمانہ ادا کریں گے ۔ وانسٹن کمپنی کی نمائندگی کرنے والی انشورنس کمپنیاں اس تصفیے کی لاگت کو پورا کریں گی۔مجوزہ تصفیہ میں شامل بڑے فریقوں سے ابتدائی منظوری حاصل ہو گئی جب کہ اس معاہدے کو آگے بڑھنے کے لیے عدالت کی منظوری کی ضرورت ہو گی۔خیال رہے کہ اکتوبر 2017 میں شائع ہونے والی نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز تحقیقاتی رپورٹ نے اس سکینڈل کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد خواتین کی بڑی تعداد نے ہالی وڈ پروڈیوسر سے متعلق ہوشرُبا حقائق سے پردہ اٹھایا تھا۔ان ہی انکشافات کے بعد ’می ٹو‘ مہم کا بھی آغاز ہوا تھا۔وا نسٹن پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں۔