لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک پر نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہے سہانے خواب دکھانے والی تحریک انصاف نے عوام کو بد ترین مہنگائی میں جھونک دیا ہے تحریک انصاف کا سونامی اصل میں بدترین قرضوں کا سونامی بن کر ابھرا ہے نو ماہ میں 6 ارب ڈالر کا قرضہ آنے والی نسلوں کا جینا دوبھر کردے گا حکومت کی طرف سے قرضے لینے کی یہی رفتار برقرار رہی تو پاکستان کی آنے والی نسلیں قرضوں کے بوجھ میں دبی رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی خیالی جنت میں رہنے والی تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کر رہی ہے ۔