ساہیوال(کامرس ڈیسک )صنفی شمولیت پر مبنی زرعی ٹیکنالوجی کی نمائش میں 200سے زائد کاروباری حضرات اور کسانوں نے شرکت کی۔ یو ایس ایڈ، پاکستان ایگریکلچر ل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیویٹی نے یہ تقریب دیہی خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقد کی۔ اس تقریب میں خواتین کسانوں نے نئی ٹیکنالوجی میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور پاٹا کے زرعی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے شراکت داروں کی جانب سے کم انراخ پر پیش کیے جانے والے زرعی آلات کی خریداری بھی کی۔ پاٹا نے خواتین کسانوں کی آگاہی کے لیے ایک الگ سیشن کا بھی انعقاد کیا۔ خانیوال کی ایک کسان خاتون جمیلہ کوثرنے اس موقع پر کہاکہ ہم اپنے خاندان کے لیے غلہ پیدا کر رہی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ جانوروں کی بھی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں پاٹا کی شکر گزار ہوں کہ جنھوں نے ہماری کاوششوں کو تسلیم کیا ۔