کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کے بعد سائوتھ افریقہ میں لیاری گینگ اور متحدہ لندن کے درمیان لڑائی کے دوران متحدہ کا ایک اور دہشتگرد ساوتھ افریقہ میں مارا گیا تاہم لاش پاکستان نہ لائی جاسکی، ہلاک دہشت گرد کراچی میں ڈاکٹرز اور تاجروں سے بھتہ وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور اسلحہ سپلائی میں ملوث تھا، سائوتھ افریقہ کے اہم مصدقہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ جمعہ کو سائوتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹائون میں لیاری گینگ وار تاجو گروپ کے کارندوں نے ایم کیو ایم لندن کے اہم کارندے فرقان عرف ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کی لاش کئی گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہی، ذرائع نے بتایا کہ اس قبل ایم کیو ایم لندن سائوتھ نیٹ ورک کے سرغنہ مجید عرف منجلا کو کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، اس کے چند ماہ بعد ہی ایم کیو ایم لندن کراچی کے نامی گرامی عسکری گروپ کے اہم کارندے قمر ٹیڈی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ مقتول فرقان کراچی فیڈرل بی ایریا بلاک 14 کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق سائوتھ افریقہ میں لیاری گینگ وار تاجو گروپ کے کارندے بھی انڈر ورلڈ میں کام کررہے ہیں۔