کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوقیمتوں کے اتارچڑھاو کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 345روپے اضافے سے 7245روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت60.02روپے اضافے سے 2ہزارروپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیپ ہائرکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت20.50روپے کمی سے 502روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت15.38روپے کمی سے 780روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری لحاظ سے پاک الیکٹران ،یونٹی فوڈز، ٹی آر جی پاکستان ،فوجی فوڈز،پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،پاک انٹر بلک ،بینک آف پنجاب ،ڈی جی خان سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ اور پایونیئر سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔