کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو اتار چڑھاو ٗ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر مندی کے ثرات غالب آگئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس19.63پوائنٹس کی کمی سے 31908.92 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 46.83فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 5 ارب 79 کروڑ 8 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس19.63پوائنٹس کی کمی سے 31908.92پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 33.09پوائنٹس کی کمی سے 15033.20 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 2.05پوائنٹس کے اضافے سے 50722.05پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 19.17پوائنٹس کی کمی سے 23314.98 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔دریں اثنا انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈا لر کی قیمت خرید156.28روپے سے بڑھ کر 156.30روپے اور قیمت فروخت156.38روپے سے بڑھ کر 156.40 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30 روپے پر برقرار رہی ۔دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا50روپے مہنگا ہو کر87250روپے اور دس گرام سونا43روپے مہنگا ہو کر74803روپے کا ہو گیا ۔