کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز( منگل )اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس 176.55پوائنٹس اضافے سے 45903.23پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔اس دوران 49.41فیصدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 37ارب45کروڑ54لاکھ روپے بڑھ گئی ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس132.91پوائنٹس اضافے سے 19152.66 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس102.91 اضافے سے 31811.74پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔دریں اثنائگزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید8پیسے اضافے سے 160.32سے بڑھ کر160.40 اور قیمت فروخت160.52سے بڑھ کر160.60روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے اضافے سے 160.20 سے بڑھ کر160.40اور قیمت فروخت160.52سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی ۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 1لاکھ 12ہزار850روپے اوردس گرام کی 257روپے اضافے سے 96ہزار750روپے ہوگئی۔