کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس111.86پوائنٹس کے اضافے سے 33693.73پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب92کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،تیزی سے 53.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،فوڈز ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33997.29پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم کاروبار کے اختتا م تک انڈیکس اس طرح کو برقرار نہ رکھا سکا مگر کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔اسی طرح 21.85پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14796.73پوائنٹس سے بڑھ کر 14818.58پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23884.77پوائنٹس سے بڑھ کر 24019.98پوائنٹس ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں70پیسے کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.80سے کم ہو کر160.10ور قیمت فروخت161 سے کم ہو کر160.30روپے ہو گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید160.50 سے گھٹ کر 160 اور قیمت فروخت161 سے گھٹ کر160.50روپے پر آ گئی ۔