کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 289.44پوائنٹس کی کمی سے 40442.81پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ57.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 27ارب5لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑااور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن 23.22فیصد کم رہا۔گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 40922پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی اور انڈیکس40313پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 289.44پوائنٹس کی کمی سے 40442.81پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 147.71پوائنٹس کی کمی سے 18450 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 79.85پوائنٹس کی کمی سے 28783.59پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی 147میں اضافہ اور18میں استحکام رہا ۔