کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے 41850.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 71.39فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84ارب36کروڑ25لاکھ روپے بڑھ گئی۔ مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 307کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 105میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثناء انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 48پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید160.95روپے اور قیمت فروخت161.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے 161روپے اور قیمت فروخت161.30روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں گزشتہ روزمقامی سطح پر سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 1لاکھ15ہزار250روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت86روپے کی کمی سے 98ہزار808روپے ہوگئی۔