اسلام آباد (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں تحریک انصاف نے چیئرمین اور پارٹی پرالزامات لگانے پرپارٹی کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر کے خلاف5 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دائر دعوی میں کہا گیاکہ پہلے 2017 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں دعوی دائر کیا گیا تھا تاہم ناکافی ثبوتوں کی بنا پر واپس لے لیا گیا اور اب دوبارہ دعوی دائر کیا جا رہا جس کیلئے مکمل ثبوت حاصل کرنے کے بعد 14جون کو تحریری جواب طلبی کا نوٹس بھیجا گیا جسکا جواب نہ ملنے پر 27 جون کو دوبارہ نوٹس بھیجا گیا جسکے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 5 ارب روپے ہرجانہ کادعوی دائر کیا گیا ، بانی رکن کی مہم سے عمران خان اورعارف علوی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔ واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے نومبر2014 میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور اسوقت کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعارف علوی سمیت دیگر رہنمائوں پر پارٹی فنڈزمیں مبینہ خرد برد ، فارن فنڈنگ سمیت دیگر الزامات لگاتے ہوئے کیس کیا تھا ۔