لباس کے حوالے سے عمر پسند اور شخصیت کے مطابق قدیم اور جدید انداز کو اپنا نا ایک فن ہے۔ یوں تو ساڑھی کا رنگ ، پلو کو کاندھے پر ڈالنے کا انداز ،6 یا7 گز کپڑے کے لیے بنارسی ، شیفون ، سلک یا کاٹن کا انتخاب آپ پر منحصر ہے لیکن ساڑھی کو مزید خوبصورتی کے ساتھ پہننے کے لیے نئے ٹرینڈز کا جاننا بھی ضروری ہے۔ 

لباس میں سادہ گول گلا پہننا عام ہے لیکن ساڑھی جیسے خاص لباس کے لیے گلا بھی منفرد ہونا چاہیے چنانچہ ساڑھی پر گول گلا پہننے کی بجائے پیٹر پین کالر بلاوزکا انتخاب کیجئے سب آپ کو دیکھتے رہ جائیں گے۔ 

بلاوز اگر سادہ ہو تو استین پر گوٹا کناری کر لیں۔ روایتی انداز کے ساتھ وکٹورین عہد کی یاد تازہ ہو جائے گی اور گوٹا کناری کی چمک سے سادہ کپڑے میں بھی دمک اجائے گی۔ آجکل یوں بھی ڈھیلی ڈھالی ، گھیر والی دلچسپ آستین کا زمانہ ہے تو پھر آپ کیوں کسی سے پیچھے رہیں۔