تبلیسی (رائٹرز) آذربائیجان کی حکومت نے چودہویں صدی کے معروف شاعر سید عمادالدین نسیمی کی سالگرہ کے موقع پر ساڑھے 6 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔وزارت ماحولیات نے بتایا کہ فطرت کے شاعر کہلانے والے نسیمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے درخت لگائے جائیں گے جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔