ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے تحصیل ساہیوال اور چیچہ وطنی میں مختلف پولنگ سٹیشنوں کا ہنگامی دورہ کیا، پولنگ کے انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا ۔ اور چک نمبر 114/9-Lمیں کنسالیڈیشن کے پٹواری محمد علی کو انتخابی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے انتخابی انتظامات کا جائزہ لینے اور پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تحصیل ساہیوال اور چیچہ وطنی کے مختلف پولنگ سٹیشز کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر موجو دووٹرز سے بھی گفتگو کی اور انہیں در پیش مشکلات سے آگہی حاصل کی۔ انہو ں نے پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے موقع پر ہی متعدد احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر نے چک نمبر 94/9-Lمیں عوامی شکایت پر انتخابی عملے کی کمی کی وجہ سے ووٹنگ عمل سست روی کاشکار تھاکا نوٹس لیتے ہوئے اضافی عملے کو تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ انہو ں نے چک نمبر 111/9-L جہان خان کا بھی دورہ کیا اور گاؤں کی خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی میڈیا کی خبر کے مطابق عام انتخابات 2013ء میں گاؤں میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی -ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی ہدایات پر یوسی چیئر مین اور نمبردار نے گاؤں میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کو یقینی بنایا ہے ۔