ملتان (نیوز رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے سنیئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے ساڑھے 13 گھنٹے سے زائد سماعت کرکے 311 مختلف کیسز کو نمٹا دیا۔قبل ازیں فاضل جج نے تمام دفتری پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دائر ہونے والی تمام درخواستوں کو سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، گزشتہ روز 360مختلف درخواستیں پیش کی گئیں جس پر رات ساڑھے 10بجے سے زائد وقت تک سماعت کر کے احکامات جاری کئے گئے ،سرکاری لا آفیسر میاں شاہد ریاض نے عدالت کی معاونت کی جبکہ طلب کرنے پر مختلف سرکاری محکموں کے درجنوں افسر بھی عدالت میں موجود رہے ۔