لیما(صباح نیوز) لاطینی امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر و میں بارشوں اور سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ،عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی پل اور گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے اور پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔