لاہور، فیصل آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ، وقائع نگار خصوصی )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، فیصل آباد،سرگودھا اور مالاکنڈ ڈویژن میں بارش ہوئی، آج اتوارکے روز بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ، گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت سبی49، دادو 47 اور شہید بینظیرآبادمیں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں درجہ حرارت 42 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مون سون کی بارشوں کا آغاز 6 سے 8 جولائی کے دوران شمالی پنجاب کے علاقوں سے ہونے کا امکان ہے ، تاہم جنوبی اور وسطی پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 10 جولائی تک شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔