لاہور (نیٹ نیوز) امریکی بیلے ڈانسر جلین رہوڈز ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھیں لیکن پھر واپس نہیں گئیں اور یہیں رہائش اختیار کر لی۔جلین لاہور میں رہائش پذیر اور ڈانسر ہیں،انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے رقص میں ڈگری حاصل کی۔جلین نے بتایا کہ میں 2018میں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آئی تھی، سوچا دو تین ماہ گزاروں گی، مجھے یہاں کام ملنے لگا، لوگ اچھے ہیں اور کھانا بھی بہت اچھا ہے تو میں نے فیصلہ کیا کچھ وقت اور یہاں گزاروں گی۔کبھی کبھی صبح اذان کی آواز سے اٹھ جاتی ہوں، اذان سننا اچھا لگتا ہے ۔اگر دودھ پتی آفر کی جائے تو میں منع نہیں کر سکتی۔لوگ پوچھتے ہیں مجھے اتنی اچھی اردو کیسے آتی ہے تو میں کہتی ہوں کیونکہ میں پاکستان میں رہتی ہوں۔یہاں ذاتی طور پر مجھے کبھی منفی رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔لاہور میں ایک ڈانس کمپنی کیساتھ کام کرتی ہوں، کچھ پاکستانی اشتہارات میں ماڈلنگ بھی کر چکی ہوں، پاکستانی رقص سے کچھ چیزیں لیں اور اپنے ڈانس کیساتھ ملا کر ایک نیا سٹائل بنایا۔پاکستانی ثقافت میں شادی کی روایات بہت دلچسپ لگیں۔