نئی دہلی (شوبز ڈیسک) خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’دل بیچارا‘‘ کے ٹریلر میں شامل اْن کا ایک ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔زندگی سے مایوس اور ڈپریشن کا شکار افراد کیلئے امید اور اچھا وقت ا?نے کے یقین پر مبنی ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے ۔ٹریلر میں شامل وائرل ہونے والا اْن کا ڈائیلاگ ’’جنم کب لینا ہے اور کب مرنا ہے اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے ‘‘ لیکن جینا کیسے ہے اس کا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں‘ مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس پر وہ اپنے انداز میں تبصرے کرتے ہوئے اداکار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔