لاہور( شوبز ڈیسک) اداکار احمد سفیان اور مومنہ اقبال کی پہلی فلم ’’ دال چاول ‘‘کامیابی سے ہمکنار ہو گئی، فلم ابتدائی تین روز میں شاندار بزنس کرکے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی ۔ بتایاگیا ہے کہ ہدایتکار اویس خان کی فلم ’’ دال چاول ‘‘ نے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے اور تین روز میں شاندار بزنس کر کے کامیابی کے ٹریک پر گامزن ہے ۔ فلم میں احمد سفیان ، مومنہ اقبال، سلمان شاہد، شفقت چیمہ، سخاوت ناز سمیت دیگر اداکار وں نے کردار نبھائے ہیں ۔ اداکار احمد سفیان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے مجھے ناصراکبر خان جیسی متاثر کن شخصیت نے فلموں میں متعارف کرایا ۔ پہلی فلم کی کامیابی نے میرے مستقبل کا تعین کر دیا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ فلم کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر ے گی ۔