لاہور (کرائم رپورٹر)ستوکتلہ انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی۔نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ریاستی چورگینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ ستوکتلہ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ ریاست علی عرف ریاستی اور اس کے ساتھی شہزاد علی کو گرفتار کر کے ملزمان سے 7لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اورآلات نقب زنی برآمد کر لی ۔ درین اثناء انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی۔ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بابری ڈکیت گینگ کے 4ملزمان گرفتار کر لیے ۔بتا یا گیا ہے کہ کے مطابق کوٹ لکھپت انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ بابر عرف بابری اور اس کے 3ساتھی عامر، آصف اورخالد کو گرفتار کر کے ملزمان سے 4لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔