لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی سربراہی میں ہوا جس میں فیڈریشن سے ملحقہ تمام یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سالانہ آڈٹ، نیشنل اور جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے انعقاد اورمستقبل کے بین الااقوامی ایونٹس میں شرکت کی منظوری دی گئی۔