کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی فوج پر نگاہ رکھنے والے ایک واچ ڈاگ نے بتایا ہے کہ ملکی افواج کی افغانستان میں تعیناتی کے دوران پچپن ایسی کارروائیوں کی تفتیش جاری ہے ، جو ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی انسپکٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ میں ایسے کئی واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان وارداتوں میں مبینہ طور پر غیر قانونی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔ ایسے کئی واقعات کی چھان بین 2016 سے جاری ہے ۔ جج پال بریریٹن اب تک تین سو سے زائد افراد کی گواہیاں سن چکے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ وہ بطور جج اپنے فیصلے تک پہنچنے والے ہیں۔