لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی نے ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی ساس اور خالہ کے ہمراہ تصویریں کرتے ہوئے دنیا بھر کی ماؤں کو بہادر خواتین قرار دیا ہے ۔اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ساس اور خالہ کے ہمراہ اپنی خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔سجل علی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دنیا بھر سے تمام بہترین ماؤں کی موجودگی کے لیے شکریہ! آپ سب بہت بہادر خواتین ہیں۔اداکارہ نے مدرز ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مدرز ڈے مبارک ہو میری پیاری خالہ اور ماما۔گزشتہ روز سجل علی نے اپنی مرحومہ والدہ کی ایک خوبصورت یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اور لکھا تھا کہ ’میری کُل کائنات کو مدرز ڈے مبارک ہو۔واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی کی والدہ کا کینسر کے باعث2017ء میں انتقال ہو گیا تھا۔