کراچی( شوبز ڈیسک) اداکارہ سجل علی نے زندگی میں فنکاروں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ایک فکر انگیز پیغام شیئر کیا ہے ۔انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی ایک سٹوری میں فنکاروں کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ سجل نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ اگر آپ فنکاروں کو بیکار سمجھتے ہیں تو ذرا از خود تنہائی موسیقی ، کتابوں، نظموں ،فلموں اور پینٹنگ کے بغیر گزار کر دکھائیں۔