لاہور(کلچرل رپورٹر)جمائما گولڈاسمتھ کی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کے لیے لندن میں موجود پاکستانی خوبصورت اداکارہ سجل علی کی فلم کے سیٹ سے خوبصورت تصویر وائرل ہو گئی ہے جمائما کی لکھی ہوئی کہانی پر بننے والی فلم میں کردار ادا کرنے والی سجل علی نے شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور اب وہ جَلد پاکستان لوٹ آئیں گی وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے ایک خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جس میں وہ خوب جچ رہی ہیں جبکہ ناٹی بوائے نامی میوزیشن کو شیروانی اور جمائما گولڈاسمتھ کو مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں۔