نیویارک(ویب ڈیسک) نومولود بچوں کے وائپس، ٹشو پیپر اور بھرے ہوئے لوٹے کو بھول جائیں اور جراثیم سے پاک برقی لوٹا اپنے بیگ میں ہی رکھیں جسے سونی کا نام دیا گیا ہے ۔ اسے آپ دستی ’’مسلم شاور‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں جو آپ اپنے ساتھ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔اپنی پاکیزگی کا بے حد خیال رکھنے والے ماحول دوست افراد کے لیے یہ ایک صحت مند ایجاد ہے جسے آپ ہر جگہ ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ یہ ایجاد ان پاکستانیوں اور مسلمانوں کے لیے بھی مفید ہے جو امریکہ اور یورپ کے بیت الخلا میں مسلم شاور تلاش کرتے رہتے ہیں اور محض ٹوائلٹ پیپر پر اکتفا نہیں کرتے ۔ کسی سپرے کی پتلی بوتل نما اسٹک ڈیزائن کی گئی ہے جسے سونی sonny کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کے اوپری حصے سے پانی کی پھوار تیزی سے خارج ہوتی ہے جس کا پریشر، رفتار اور پہنچ آپ خود قابو کرسکتے ہیں۔ صرف اتنا کرنا ہوگا کہ اسے چارج کرکے تیار رکھیں اور جب استعمال کرنا ہو پانی بھریں اور نفاست سے خود کو صاف کریں۔ اس کی قیمت سو ڈالر رکھی گئی ہے۔