نیویارک( ندیم منظور سلہری سے،این این آئی ) صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کی وجہ سے اب تک امریکی کمپنیوں کو 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ غیر ملکی ہنر مندوں پر انحصار کرنے والی 500کمپنیوں کو سخت مالی خسارہ کا سامنا پڑ رہا ہے ، ٹرمپ انتظامیہ نے اسی طرح رویہ جاری رکھا تو مزید نقصان ہو گا نان امیگرنٹ جیسے ایچ ون بی اور ایل ون ویزا کے ذریعے امریکہ آنیوالے ہنر مند افراد پر پابندی نے ان کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی کی ہے۔دریں اثناء امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کیلئے انہیں وائٹ ہائوس میں دوسری مدت کی ضرورت ہے ،جوبائیڈن کی پارٹی سوشلسٹ، کیمونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔