لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ کائنات علی نے سخی لجپال کے عرس کے موقع پر دھمال اور قصیدہ تیار کر کے دھوم مچادی،تفصیلات کے مطابق کائنات علی کے نئے قصیدے ‘‘ سخی لجپال قلندر دم دم دے اندر‘‘کو گذشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا جو سوشل میڈیا پر ڈسکس ہو رہا ہے ۔ اس قصیدے کے شاعر عبداللہ چلی ہیں جبکہ میوزک ڈائریکشن بوبی وزیر نے دی ہے ۔اس قصیدہ کو اب تک بہت سے لوگوں نے پسند کیا ہے کائنات علی نے بھارتی گانے کی طرز میں اپنی آواز میں قصیدہ گا کر اپنا جادو جگایا ھے گلوکارہ کائنات علی کا کہنا ہے کہ گانے کی کمپوزیشن پہ کچھ بھی بنا لینا کام رکھتا ہے لیکن میں نے یہ کام نیک نیتی سے کیا ہے جو سنے گا جھوم جائے گا۔کائنات علی نے مذیدکہاکہ میرا قصیدہ اور گانا آفیشل کائنات علی یوٹیوب اور سوشل میڈیا پربھی ریلیز کر دیا جائے گا۔