لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 راوی روڈ اور یو سی 115 وحدت کالونی کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 148 کا دورہ کیا اوراسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 51 کا دورہ کیا۔افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری، کارکردگی، سروئلنس اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔افسران نے گھر گھر جا کر ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔افسران نے یوسیز رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا اور کہا کہ گھروں کے اندر اور اردو گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ جہاں پانی کھڑا ہو فوری نکاسی یقینی بنائیں تاکہ مچھر کی افزائش کا امکان نہ ہو۔