سدہارتھ ملہوترااور کیارا ایڈوانی انجانی راہوں پر چل پڑے

کیارا ایڈوانی نے جتنا جلدی بالی وڈ میں اپنے قدم جمائے ہیں سدہارتھ ملہوترا نے اس سے بھی کم وقت لیا تھا۔ یہ دونوں فلم سٹارز اس وقت بالی وڈ کی فضائوں میں اونچی اڑان پر ہیں۔سدہارتھ کے پاس اس وقت تین سے چار فلمیں ہیں جبکہ کیارا ایڈوانی کے پاس بھی ایک ویب سیرز سمیت دو تین فلمیںموجود ہیں جن کی شوٹنگ وہ بیک وقت کر رہی  ہے۔کیارااور سدہارتھ اس وقت ایک پراجیکٹ میںاکٹھے کام کررہے ہیں جس کا نام ’’شیر شاہ ‘‘ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے کیارااور سدہارتھ ایک ساتھ گھومتے اور پارٹی کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔چونکہ بالی وڈ کی لائم لائٹ کی دنیا میں یہ عام سی بات ہے مگر شک اس وقت گہراہو جاتا ہے جب آپ ایک پراجیکٹ کے بعد دوسرے پراجیکٹ میں بھی کام کرنے کے لیے تگ و دو شروع کر دیں۔کیارااور سدہارتھ نے ایک فلم ڈائریکٹر سے کام لینے کی کوشش کی جو کہ ایک گینگسٹر کہانی کے موضوع پر مبنی ہے۔فلم دونوں کو مل بھی جائے گی اور یہ اس ڈرامہ فلم میں لیڈ کردار ادا کریں گے۔تاہم دونوں سٹارز کے اس پراجیکٹ کو ایک ساتھ حاصل کرنے پر چہ میگوئیاں شروع ہو چکی ہیں کہ ان دونوں سٹارز کے درمیان چل کیا رہا ہے؟مگر انتظار کیجیے یہ وقت بتائے گا کیونکہ بالی وڈ کی جوڑیاں کچے گھڑے ثابت ہوتی ہیں۔