مکرمی ! سندھی ثقافتی دن ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو پوری دنیا میں مناتے ہیں۔ اس خاص دن کے موقع پر صوبہ سندھ کی صدیوں پرانی بھر پور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جاتا ہے جس میں خاص طور پر اجرک ، سندھی ٹوپی اور روایتی بلاک چھپی ہوئی شال کو نمایاں کیا جاتا ہے ۔سندھ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں رہنے والے سندھی اس دن کو پورے روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ مناتے ہیں تاکہ سندھی ثقافت کی پرامن شناخت کا مظاہرہ کیا جاسکے اور دنیا کی توجہ سندھ کی بھرپور ورثے اور ثقافت کی جانب حاصل کی جاسکے۔ اس دن بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بھی ثقافتی لباس پہن کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مختلف تقریبات میں سندھ بھر کے لوگ اجرک اور ٹوپی کے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔سالانہ تہوار تقریبات میں وادی سندھ کی قدیم ثقافت ، تاریخ اور ورثہ کو اجاگر کرتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ دنیا کی وہ قومیں بہت خوش نصیب ہوتی ہیں جنکی اپنی زبان ،تہذیب ، تاریخ اور ادبی شاعر ہوں جسکی خوبصورت ثقافت کی وجہ سے لوگ اسے اپنانے میں خوشی محسوس کرتے ہو سندھی ان خوشی نصیب قوموں میں سے ایک ہے جن کی اپنی زبان ، تاریخ ، تہذیب ، ادبی شاعر اور اپنی بہترین ثقافت ہے جسے پوری دنیا کے لوگ اپنانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔(رومائسہ حسین کراچی)