بولیویا (ویب ڈیسک)بولیویا سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان بھائیوں نے ’اسپائڈر مین‘ بننے کی خواہش میں خود کو بلیک ویڈو نامی مکڑی سے کٹوا لیا، جس کے بعد تینوں کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق 8، 10 اور 12 سالہ ان نوجوان بھائیوں کا خیال تھا کہ اگر انہیں یہ زہریلی مکڑی کاٹ لے تو ان میں ہالی وڈ سپر ہیرو سپائڈر مین جیسی طاقتیں آسکتی ہیں۔زہریلی مکڑی کے کاٹتے ہی ان میں چند علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد ان کی والدہ فوری طور پر انہیں مقامی ہسپتال لے کر گئی۔