فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی شادی کی اس تقریب میں سابق ق لیگی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، صوبائی وزیر برائے پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے بھی اپنے سیاسی اتحادی اور سابق ق لیگی رہنما ہونے کے ناطے چوہدری پرویز الہیٰ کو خاص اہمیت دی اور ان سے سلام دعا کی۔ چوہدری ظہیر الدین اس موقع پر چوہدری مونس الہیٰ سے بھی ملے ، ایم این اے خرم شہزاد اور ایم این اے میاں فرخ حبیب نے بھی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو بھی کی، تقریب کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ دیگر مہمانوں کیلئے بھی نگاہوں کا مرکز بنے رہے ۔