کراچی ( بزنس رپورٹر) پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پراپرٹی نمائش اسٹار پراپرٹی ایکسپوکی افتتاحی تقریب 14دسمبر کو صبح10بجے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گئی ۔اسٹار مارکیٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے تحت منعقد کی جانیوالی 2روزہ نمائش 15دسمبر تک جاری رہے گی جس میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر سے بلڈرز بڑی تعداد شریک ہوں گے نمائش میں داخلہ بالکل فری ہے ۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد ) کے چیئرمین محسن شیخانی کی قیادت میں آباد کے دیگر عہدیداران اور بلڈرز کی بڑی تعداد اسٹار پراپرٹی ایکسپومیں شرکت کیلئے لاہور جا رہی ہے ۔کراچی ،لاہور اور اسلام کے بلڈرز بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔اسٹار مارکیٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو واثق نعیم ،چف آپریٹنگ آفیسر اسٹار پراپرٹی ایکسپو محمود احمد خان ،منیجنگ ڈائریکٹر اخلاق احمد ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر تصدق حسین ،سی او او اسٹار مارکیٹنگ بریگڈیئر (ر) یوسف اعوان ،سینئر آر ڈی غیاث انور،ریجنل ڈائریکٹر لاہور علی حبیب ،ریجنل ڈائریکٹر اسلام آباد ایم جاوید ملک ،ریجنل ڈائریکٹر کے پی کے یاسر رشید ،ریجنل ڈائریکٹر ملتان عمیر یوسف ،ایڈ من منیجر حماد منیر ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے وی راؤ وحید اقبال اور مارکیٹنگ منیجر علی عمران بھی موجود ہوں گے ۔اس حوالے سے چف آپریٹنگ آفیسر سٹار پراپرٹی ایکسپو محمود احمد خان نے ۔ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار مارکیٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پراپرٹی کی دنیا کا بڑا نام ہے ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان میں مارکیٹنگ کو روشناس کرانے میں چیف ایگزیکٹو واثق نعیم اور اسٹار مارکیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا ۔