سڈنی (سپورٹس ڈیسک) بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست سے بچنے کے لئے ایک مشکل ہدف کا سامنا، مہمان ٹیم نے 98 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں، چوتھے روز کے اختتام پر اسے میچ جیتنے کیلئے مزید 309 رنز درکار ہیں۔ روہت شرما 52 اور شبھمان گل 31 رنز کو بالترتیب کمنز اور ہیزل ووڈ نے آؤٹ کیا ۔ایس ایس جی پر قبل ازیں آسٹریلیا نے 103/2 کے سکور پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور چھ وکٹوں کے نقصان پر 312 کے سکور پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ مارنوس لبوشین اورسٹیون سمتھ نے بالترتیب 73 اور 81 شاندار رنز کئے ۔کیمرون گرین نے 84رنز کا اضافہ کیا ۔ دوسری طرف بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج سے تماشیوں کی بدسلوکی پر آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھے دن کا کھیل 10 منٹ تک رکا رہا جس پر سکیورٹی حکام اور پولیس بھی حرکت میں آ گئی ۔