نیویارک( ویب ڈیسک) چین سے امریکہ جانے والی ایک پرواز میں ایک سرجن میں مسافر کا پیشاب چوس کر اس کی جان بچا لی۔ دی میٹرو کے مطابق نیویارک جانے والی چائنہ سدرن ایئرلائنز کی اس پرواز میں ایک مسافر کو پیشاب میں رکاوٹ کی تکلیف ہوگئی اور وہ تکلیف سے تڑپنے لگا۔جہاز کے پائلٹ نے اعلان کیا کہ اگر جہاز میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے تو وہ اس مریض کی مدد کو آئے ۔ جہاز میں ہینان پراونشل پیپلز ہاسپٹل کے ڈاکٹر ژیاؤ ین زیانگ بیٹھتے ہوئے تھے ۔ وہ پائلٹ کی کال پر اٹھے اور مریض کا معائنہ کیا اور اسے تکلیف سے نجات دلائی۔ ڈاکٹر ژیاؤ کے مطابق میں فوراً مریض کی حالت دیکھ کر سمجھ گیا تھا کہ اگر میں یہ کام نہ کرتا تو اس کا مثانہ پھٹ جاتا اور اس کی موت واقع ہو جاتی۔ وہ سیٹ پر بیٹھ بھی نہیں پا رہا تھا اور اس کا جسم پسینے سے شرابور ہو رہا تھا۔ اس موقع پر مسافروں نے اس ڈاکٹر کو تالیاں بجا کر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔