لاہور،اسلام آباد ( کرائم رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)وفاقی حکومت نے گریڈ22کے افسر سردار اعجاز احمد خان جعفر کووفاقی سیکرٹری مذہبی امور تعینات کردیا ۔ایڈمنسٹریٹو سروس کے سردار اعجاز او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تھے ۔سیکرٹری مذہبی امور کی نشست میاں مشتاق احمد کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوئی تھی۔ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے عارف شہزادکو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ اور ملک لیاقت علی کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے ۔