لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) ن لیگ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رہنما سردار رمیش سنگھ اروڑا ایک بار پھر رکن پنجاب اسمبلی بن گئے ۔ رمیش اروڑا قلیتی رکن منیر مسیح کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اقلیتی نشست پر رکن اسمبلی نامزد ہوئے ۔رمیش سنگھ اروڑا کا خاندان 1965 میں فیصل آباد سے ننکانہ شفٹ ہوا۔لیگی سکھ رہنما اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ورلڈ بنک کے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔سماجی ترقی کے حوالے سے کئی سکھ تنظیموں کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔انہوں نے 2013 کی اسمبلی میں سکھ میرج ایکٹ پاس کرا نے سے عالمی شہرت حاصل کی ۔ انہیں سیالکوٹ انٹر نیشنل لمیٹڈ کا اعزازی سفیر بھی مقرر کیا گیا تھا۔