اسلام آباد(اظہر جتوئی)پاکستان نے بھارت کے ساتھ متصل سرحدی علاقوںمیں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوارکیلئے 6 لائسنس جاری کر دیئے ،26 کنوئوں کی کھدائی کا کام شروع کر دیا گیا، جلد اچھی خبر ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ،ذرائع کے مطابق بھارت کی سرحد کے قریب کے علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں زوروں پر جاری ہیں،اس سلسلے میں بھارتی راجستھان سے متصل سرحدی علاقہ میں تلاش کا عمل جاری ہے اور اس وقت چھ تلاش کے لائسنس فعال ہیں، جہاں تلاش و پیداوارکمپنیاں تلاش کی بابت سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں،اس ضمن میں اس علاقہ میں اب تک 17 تلاش کے کنویں اور 9 ڈیویلپمنٹ کنویں کی برما کاری کی گئی ہے ،اس کے علاوہ سانگھڑ ،گھوٹکی،بہاولنگر اور رحیم یار کان میں فعال تلاش کے لائسنسز ،لیزز اور ہائیڈرو کاری دریافتوں کی تلاش جاری ہیں،ذرائع کے مطابق ملک میں ہائیڈرو کاربن کی تلاش کی حکومتی لائسنسنگ پالیسی موجود ہے ،قصور میں کوئی بلاک ایوارڈ نہیں کیا گیا، اس ریجن میں ای اینڈ کمپنی نے دلچسپی دکھائی ہے ۔